آٹھ سال سے لاپتہ الہی بخش بگٹی کے لواحقین کا اپنے پیارے کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج

حب (ریپبلکن نیوز) لاپتہ الہی بخش بگٹی کے لواحقین کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق آٹھ سال سے لاپتہ الہی بخش بگٹی کے لواحقین نے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے اپنے پیارے کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الہی بخش کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین میں بچے اور بوڑھے شریک تھے جن کے ہاتھ میں الہی بخش بگٹی کے عدم بازیابی کے خلاف نعرے درج تھے۔

واضع رہے کہ الہی بخش بگٹی کو 2 جون 2011 کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کیا تھا

مظاہرے میں شریک جھنڈا خان بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر الہی بخش بگٹی نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کریں مگر ایسے ہمارے پیاروں کو لاپتہ کر کے پورے خاندان لو ازیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مطاہرے میں گدو بگٹی کے رشتے دار بھی شریک تھے گدو بگٹی کو 5 دسمبر 2012 کو ریاستی اداروں نے تحویل میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں