اداکار عابد علی انتقال کر گئے

کراچی(ریپبلکن نیوز)ٰ پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد علی 67 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔

عابد علی گذشتہ دو ماہ سے یرقان میں مبتلا تھے اور یرقان بگڑنے کے باعث وہ کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

اداکار عابد علی نے دشت، دوسرا آسمان، وارث اور مہندی سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں یادگار کردار ادا کیا۔ عابد علی نے آخری بار فلم ہیر مان میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

عابد علی 29 مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے، صدر پاکستان نے 1985 میں عابد علی کو پرائڈ آف پارفامنس سے نوازا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں