اسلام آباد و کشمیر میں شدید زلزلہ، چار افراد ہلاک متعدد زخمی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں شدید زلزلے کے نتیجے میں خاتون سمیت4 افراد جاں بحق اور 76 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔

ریسکیو ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ شہروں میں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

زلزلے سے میرپور آزاد کشمیر اور جہلم کا درمیانی علاقہ جاتلاں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر، صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کے مطابق آزاد کشمیر میں میر پور، سماہنی اور بھمبھر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی مکانات گر گئے۔

ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر نے زلزلے کے باعث ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسجد کے مینار بھی شہید ہوگئے ہیں۔

پنجاب میں خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، پتوکی، چونیاں، پاکپتن، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، نارنگ منڈی اور سیالکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر، اپر دیر، لوئر، چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں