اسلم بلوچ سمیت شہید ساتھیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ لشکر بلوچستان

پ ر (ریپبلکن نیوز) لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے اُستاد اسلم بلوچ، سنگت کریم عرف رحیم مری، سنگت اختر بلوچ، سنگت سردرو بلوچ، سنگت صادق بلوچ اور سنگت فرید بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ انتہائی مخلص ساتھی تھے جو تحریک کو آگے اور اپنے ذات کو پیھچے رکھتے تھے۔ اُستاد اسلم بلوچ و ساتھیوں کی شہادت سے بلوچ قوم اور تحریکی ساتھیوں کے حوصلے مزید مضبوط ہونگے، ساتھی ان عظیم شہادتوں کو اپنی کمزوری بنانے کے بجائے اپنی طاقت بناکر تحریک کو مزید فعال منظم انداز سے آگے بڑھائیں اور دشمن کے چالوں کو ناکام بنائیں۔ آج اُستاد اسلم بلوچ و دیگر ساتھی جسمانی طور پر ہم سے ضرور جدا ہوئے ہیں لیکن اُنکی فکر ہمیشہ بلوچ قوم اور جہد کار ساتھیوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔قومی تحریک میں اُنکی خدمات، قربانیاں اور جدوجہد بلوچ قوم سمیت دیگر محکوم اقوام کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں