اسپین میں لاکھوں افراد سڑکوں پر، علیحدگی کا مطالبہ


نیوس ڈیسک (ریپبلکن نیوز) اسپین کے صوبے کاتالونیا میں علیحدگی پسند سیاسی رہنماؤں کو دی جانے والی سزاؤں کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔

کاتالونیا صوبے میں آج ہڑتال کی گئی جبکہ بارسلونا میں لاکھوں کی تعداد میں کاتالان آزادی کے حامی الگ وطن کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اسپین کی سپریم کورٹ نے سیاسی عدم استحکام کے حامل علاقے کاتالونیا کے 12 زیر حراست علیحدگی پسند رہنماؤں میں سے 9 کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔ سزا پانے والے رہنماؤں میں کاتالونیا کے سابق نائب وزیراعلیٰ اوریل جانکیرا بھی شامل ہیں۔ یہ سزائیں گزشتہ سال اکتوبر  کے آزادی ریفرنڈم کے دو سال بعد سنائی گئی ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں