اسپیکر قومی اسمبلی نے علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد (ریپبلکن نیوز( اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیرستان سے منتخب ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پرویز اشرف اور خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے رابطہ کیا۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے آصف زرداری کے ساتھ محسن داوڑاورعلی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے اصرار کیا کہ پروڈکشن آرڈر فوری جاری کیے جائیں، پیپلز پارٹی وفد سے اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر پیر کے اجلاس کے لئے جاری کرنے کی بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر سے معذرت کرلی ہے۔

خیال رہے کہ 26 مئی 2019 کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بارے میں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ چیک پوسٹ پر ایک گروہ نے محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں