افغان طالبان کی پاکستان آمد، آرمی چیف، آئی ایس آئی کے سربراہان سے ملاقاتیں

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کااعلیٰ سطحی وفد جو کہ گزشتہ رات سے پاکستان میں موجود ہے، اس وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ طالبان کا وفد گزشتہ رات گئے دوحہ سے پاکستان پہنچا تھا۔

افغان طالبان کے وفد نے سب سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی جس میں افغان امن عمل کی جلد بحالی پراتفاق کیا گیا تھا ، اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان افغان امن کے عمل کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں