اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سےفارغ کردیا گیا

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وز ر ات خارجہ میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دی جس کے مطابق ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارتکار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندو ب مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا ڈائریکٹر جنرل یو این وزارت خارجہ خلیل احمد ہاشمی کو اقوام متحدہ جنیوا میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا جبکہ شمالی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کویت میں سفیرتعینات کردیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں