’امریکا اسرائیل اتحاد کو شکست دیں گے‘ ایرانی وزیر دفاع

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ امریکا سے جنگ ہوئی تو ایران امریکا اسرائیل اتحاد کو شکست دے دیگا۔

ایرانی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی قوت اور صلاحیت کی بلندی پر ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کی کچھ شقوں سے دستبردار ہونے کے بعد امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور ایران کی جانب سے خطرے کو جواز بنا کر امریکا نے خلیج میں اپنے جنگی بحری بیڑے اور بمبار طیارے تعینات کردیے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button