امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ انہوں نے14ستمبر کو آرامکو تیل تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہونے پر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکٹ میریسن سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ابھی ابھی ہم نے ایران کے نیشنل بینک پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی، سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری قبول کئے ہوئے ہیں۔ تنصیبات پر حملوں سے سعودی آرامکو کی تیل پیداوار 50فیصد تک عارضی طور پر متاثر ہوگئی تھی۔ سعودی عرب نے بدھ کو تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد عالمی رائے عامہ کے سامنے رکھ دیئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں