انسانی حقوق کے کارکن گلالئی اسماعیل کے والد کے اغوا پر تشویش ہے، امریکہ

سوشل میڈیا ڈیسک (ریپبلکن نیوز) امریکہ کی محکمہ خارجہ کے ادارے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور سے انسانی حقوق کے کارکن گلالئی اسماعیل کے والد کے اغوا پر انہیں تشویش ہے

بیان میں کہا گیا ہے گلالئی اسماعیل کے اہلخانہ کو ہراسا کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن پر انہیں تشویش ہے

ادارے کی جانب سے پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائےاور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

یار رہے کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کے معرف کارکن گلالئی اسماعیل نے ٹوئیٹر پر جاری ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد پروفیسر محمد اسماعیل کو آج پشاور میں عدالت کے سامنے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کر لیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں