این اے 259 کے انتیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

نیوس ڈیسک (ریپبلکن نیوز) سپریم کورٹ نے این اے دو سو انسٹھ پر فریقین کے باہمی رضامندی کے بعد 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کی دوبارہ الیکشن کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

شاہ زین بگٹی کی نشست پر کامیابی مخالف امیدوار طارق کھیتران نے چیلنج کی تھی جس پر الیکشن ٹربیونل نے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا ۔
عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل نمٹادی ، سپریم کورٹ نے دوبارہ پولنگ کا حکم فریقین کی رضامندی سے جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ طارق محمد کیتھران نے دھاندلی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا پھر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عام انتخابات 2018 میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کےسربراہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں