بلوچستان؛ بزرگ خاتون ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغوا

آواران (ریپبلکن نیوز) آواران سے بزرگ بلوچ خاتون فورسز ہاتھوں لاپتہ

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فوج نے ایک بزرگ خاتون کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ کئیے جانے والے خاتون کی شناخت بی بی سکینہ بلوچ سکنہ ہارون ڈن آواران سے ہوئی ہے جنہیں فورسز اہلکار حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے

زرائع کا کہنا ہے کہ بی بی سکینہ کے جواں بیٹے ساجد کو رواں سال 25 نومبر کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا جو تاحال ان کے حراست میں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ سے بھی خواتین اور بچوں کو حراست میں لیا تھا جن کو تاحال رہا نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں