بلوچستان: سڑک حادثات میں تین افراد جاں بحق

خضدار/بیلہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے مختلف شاہروں پر حادثات میں تین افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق خضدارمیں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق کھٹان ندی پاک اسلامک پبلک اسکول کے قریب جمعرات کو ٹریکٹر اورموٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار محمدحنیف ولد محمداعظم غلامانی سکنہ جعفرآباد جاں بحق ہوگیا جبکہ فیروزآباد میں موٹرسائیکل اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں محمدکریم ولد عبدالکریم گرگناڑی سکنہ خیرخواہ جاں بحق اور محمدعظیم نامی شخص شدیدزخمی ہوگیا پولیس نے دونوں واقعات میں گاڑیوں کے مالکان کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب  بیلہ مین آرسی ڈی روڈ پرمقامی ہوٹل کے قریب گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں اختر ولد ہاشم نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چارافراد سید احمد ولد احمد خان،مہر اللہ ولد علی احمد،نصراللہ ولد عبدالقادر اور عبدالغفار ولد حاجی در محمدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں