بلوچستان سے مزید دو نوجوانوں کو فوج نے اغوا کے بعد لاپتہ کردیا

تربت / نوشکی (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے دو مخلتف اضلاع سے مزید دو نوجوانوں کو پاکستانی فوج نے اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

4 نومبر کو پاکستانی فوجی اہلکاروں نے نوشکی میں آزاد جمالدینی لائبریری سے سلال ولد منان جمالدینی کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے سلال کو سیکورٹی اہلکاروں نے اغوا کر لیا ہے جس کے بعد انہیں نہیں پتہ کہ ان کے پیارے کو کس جرم کے تحت اٹھا گیا ہے۔

ایک اور کاروائی میں پاکستانی فوج نے کیچ کے علاقے مند سورو میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو اغوا کر لیا ہے جس کی شناخت الاہی ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں