بلوچستان سے ملنے والی مزید چار لاشوں کو دشت کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) سول ہسپتال کوئٹہ میں لائے گئے چار لاوارث میتوں کو دشت کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں بلوچستان کی مختلف علاقوں سے لائے گئے چار لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے دشت قبرستان لے جا یا گیا اور امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا ان لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان بھر سے ملنے والی ناشناس لاشوں کو دشت قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ کیونکہ بلوچستان سے ملنے والی لاشوں کو شناخت کے مرحلے سے نہیں گزارا جاتا اور انہیں دشت کے قبرستان میں دفن کردیا جاتاہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ان ناقابلِ شناخت لاشوں کو پاکستانی فورسز دورانِ حراست شدید جسمانی تشدد کے بعد قتل کرکے ویرانوں میں پھینک دیتی ہے جس کے بعد انکے چہرے اور جسم مسخ ہوجاتے ہیں جنکی شناخت نہیں ہوپاتی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں