بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) آزادی پسند قوم پرست بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کی جانب سے شائع کردہ ویڈیو کے مطابق بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 27 جولائی کو ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پاکستانی فورسز کے ایک اہلکار کو اسنائپر حملے کا نشانہ بنایا تاکہ دیگر فوجی اہلکار حملہ آوروں کو نشانہ بنانے کے لیے انکا تعاقب کریں۔

پاکستانی فوجی اہلکار بی ایل ایف کے سرمچاروں کا تعاقب کرتے ہوئے پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں جہاں بی ایل ایف کے سرمچار پہلے سے ہی الرٹ تھے، فوجی اہلکاروں کا پہاڑی علاقے میں پہنچتے ہی بی ایل ایف کے سرمچار حملہ کردیتے ہیں، ویڈیو میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں