بلوچستان میں جام کمال کے بجائے قدوس بزنجو کو ہٹانے کے امکانات زیادہ

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان میں نام نہاد وزیرِ اعلٰی کی تبدیلی کے امکانات کم جبکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی تبدیلی کے چانسز زیادہ ہیں۔

پاکستانی صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ پروگرام میں کفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں وزیرِ اعلٰی کی تبدیلی کے بجائے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی تبدیلی کے امکانات زیادہ ہے۔

بی اے پی کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر شپ کے عہدہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بلوچستان میں اگر تبدیلی ہوگی تو وہ اسپیکر شپ کی تبدیلی ہوگی، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے میں گفتگو۔

مزید خبریں اسی بارے میں

تبصرے بند ہیں۔

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں