بلوچستان میں ریاست دہشت گردی کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی دن پر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ بی آر پی

ویب ڈیسک (ریپبلکن نیوز) بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جنوبی کوریا میں احتجاجی مطاہرہ کیا جائے گا۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے بلوچستان میں جاری ریاستی دہشت گردی کے سبب جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں بی آر پی کی جانب سے ایک احتجاجی مطاہرہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دس دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقو پر جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں شام تین بچے سے پانج بچے تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کا مقصد بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی سطح پر اجاگرکرنا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں