بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دو مسخ شدہ لاشیں برآمد

نوکنڈی(ریپبلکن نیوز) ضلع چاغی کے علاقہ پد گیابان سے لاش برآمد،لاش کی شناخت آغا ولد غلام قمبرزئی کلی میر خان بڑیچ کے نام سے ہوئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق لیویز فورس نے تحصیل چاغی کے نواحی علاقہ پدگیابان سے ایک جھلسی لاش برآمد کرلی ہے۔

جسے بیدردی سے قتل کیا گیا ہے لیویز نے لاش آر ایچ سی پہنچایا جہاں لاش کی شناخت آغا ولد غلام قمبرزئی کے نام سے ہوئی جو کہ ایک مہینے سے لاپتہ تھی ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا،چاغی انتظامیہ اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے دریں اثناء مستونگ کے علاقے سے لیویز نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مستونگ کے علاقے سیاسک سے لیویز نے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی اور مزید کارروائی شروع کردی

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں