بلوچستان کے مسائل کا حل دیانت دار قیادت وحکومت ہے۔سراج الحق

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان اور کشمیریوں کے حقوق کے حصول، بدعنوانی،ظلم وجبر کے خلاف عوامی مارچ جماعت اسلامی کا دینی اخلاقی فریضہ ہے جو ادا کر رہی ہے۔بلوچستان کے مسائل کا حل دیانت دار قیادت وحکومت ہے۔بدقسمتی سے پورے ملک میں کئی دہائیوں سے لوٹ مارجاری مگر احتساب،جزاوسزاکا کوئی سسٹم نہیں۔

وسائل سے مالامال بلوچستان کے اہل وپڑھے لکھے نوجوان بے روزگار،منتخب نمائندے عوامی مسائل حل کرنے سے نالاں ہیں سی پیک سمیت ہر حوالے سے بلوچستان کوان کے جائز حقوق دینے ہوں گے۔ موجودہ حکومت بھی سابقہ نااہل حکومتوں کا تسلسل ہے۔عوام کی امیدیں مایوسی میں بدل رہی ہے۔کوئٹہ عوامی مارچ عوام کو مایوسی سے نکال کر امید دلائیگی۔

صوبے کے نوجوانوں،علمائے کرام سمیت ہر طبقہ فکر کو عوامی مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائیں۔کشمیری عوام کے حقوق کے حصول کیلئے حکومت پاکستان کو سنجیدہ عملی اقدامات اُٹھانے چاہیے تاکہ کشمیریوں کو محسوس ہوکہ حکومت پاکستان ہمارے ہمدرداور ہمارے ساتھ کھڑے ہیں حکومت پاکستان اقدام متحدہ پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی اپنائیں سیکورٹی کونسل کو آبادہ کریں کہ کشمیرکا اصل حل استصواب رائے ہے۔

اس کیلئے اخلاص سے بڑے پیمانے پر سفارتی کوششیں کی جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے عوامی مارچ کے اب تک کی تیاریوں کے حوالے سے سنیٹر سراج الحق سے کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ یہ عوامی مارچ صوبے کے تاریخ میں اہم وکامیاب عوامی مارچ ثابت ہوگا۔

عوامی مارچ میں شرکت کیلئے بہترین منصوبہ بندی کی ہے صوبائی دارالحکومت سے سینکڑوں لوگ جماعت اسلامی کے عوامی مارچ میں شرکت کریں گے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں تیاریوں وشرکت کرنے و کام کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کے تحت اہداف دیے ہیں۔سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ کوئٹہ عوامی مارچ بلوچستان وکشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا بھارتیوں کے مظالم کے خلاف پوری قوم کا یکجا ومتحد ہونا خوش آئند ہے ہم متحد ہوں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

جماعت اسلامی کشمیریوں کی جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ و آزادی کیلئے پورے ملک میں سرگرم عمل ہے بلوچستان کے عوام پر مظالم،حقوق نہ دینے،لاپتہ افراد،سی پیک میں مناسب حصہ نہ دینے سمیت دیگر سلگتے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی نے ہر فورم پرآوازاُٹھائی ہے انشاء اللہ ہم ہر فورم پر ہر ظلم کے خلاف جدوجہد کریں گے اور بلوچستان کو ان کے معاشی آئینی حقوق دلائیں گے۔

لاپتہ افراد کو بازیاب، مہنگائی کوکنڑول اور تعلیم وصحت کے مسائل کو اجاگر اور حل کی راہ متعین کرنے کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہیگی عوام 15ستمبر عوامی مارچ میں بھر پورشرکت کرکے حق وسچ کی تحریک میں ساتھ دیکر اپنے حقوق کی راہ متعین کریں تاکہ وظلم وجبر کا خاتمہ اور اسلامی فلاحی حکومت کی راہ ہموار ہوجائیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں