بلوچ خاتون اور بچوں کی جبری گمشدگی کے خلاف سوشل میڈیا میں مہم چلائی جائیگی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ خاتون اور بچوں کی جبری گمشدگی کے خلاف کل بروز اتوار سوشل میڈیا میں آگاہی مہم چلائی جائیگی۔

مستونگ کے علاقے منگچر میں شیخ حاجی کے مقام پر بس سے بلوچ خاتون کو بچوں سمیت اغوا کے خلاف کل بروزِ اتوار یورپ وقت کے مطابق دن 3 بجے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائیگی۔ سوشل میڈیا مہم میں #SaveBalochChildren کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو دو پہر کے وقت مستونگ کے علاقے منگچر کے قریب سے شیخ حاجی کے مقام پر پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ایک مسافر بس کو روک کر اس میں سوار ایک خاتون بی بی سلیمہ اور ان کی چار بچوں دس سالہ بی بی فریدہ، پانچ سالہ جنت عمر، ا سالہ زبیر احمد بنگلزی اور عبدالعزیز بنگلزی کو بس سے اتار کر اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں