بولان و کیچ حملوں میں 6 پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا یو بی اے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کر دہ بیان میں کہا کہ آج مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے بولان کے علاقے گوکڑت میں قابض پاکستانی ریاست کے فوجی کیمپ پر راکٹوں اور خودکارھتیاروں سے حملہ کیا حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے حملے کے بعد بلوچ سرمچار نکلنے میں کامیاب ہوئے

ترجمان نے مزید کہا کہ کیچ کے علاقے گورکوپ میں بھی آج مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فوجیوں کے مین کیمپ پرراکٹوں اور خودکارھتیاروں سے حملہ کیا اس حملے میں 2 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں