بی ایس او خضدار زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر اعجاز بلوچ منعقد

خضدار(ریپبلکن نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر اعجاز بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین حفیظ بلوچ اسرار بلوچ اور سابقہ سی سی ممبر چیف رحمت بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں سابقہ کارکردگی رپورٹ عالمی علاقائی سیاسی صورتحال اور زونل کابینہ کے انتخابات منعقد ہوئے جسبمیں زونل کابینہ بلامقابل زونل صدر منور بلوچ، سنیئرنائب صدر عصمت بلوچ،جونیئر نائب صدر ارباب یحیی بلوچ،جنرل سیکرٹری الیاس بلوچ، سنیئرجوائنٹ سیکرٹری حیی بلوچ، جونیئرجوائنٹ سیکرٹری قیوم بلوچ اور پریس سیکرٹری شاہجہاں بلوچ منتخب ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلوچ شہداء کی وارث تنظیم کی حیثیت سے آج بھی قومی تحریک تعلیمی میدان سمیت تمام امور میں بلوچ قوم کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے 52 سالہ جدوجہد میں ہر سطح پر بی ایس او کے خلاف مختلف طریقوں سے سازشوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رہی کبھی ڈیتھ اسکواڈ کے زریعے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا کبھی غیر سیاسی غیر نظریاتی لوگوں کے زریعے نوجوانوں کو تقسیم کرکے تنظیم کو دولخت کی گئی لیکن حقیقی باشعور نوجوانوں کی بدولت بی ایس او آج بھی قائد طلباء نزیر بلوچ کے قیادت میں طلباء کی شعوری بنیادوں پر رہنمائی کررہی یے بی ایس او بلوچ طلباء کے حقیقی معنوں میں اتحاد و یکجہتی کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی اور شعوری طور پر نوجوانوں کو حقیقی سیاسی عمل میں تربیت کرتی رہے گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں