تربت میں خفیہ اداروں کی کاروائی، 6 یمنی مغوی بازیاب

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) ایف سی بلو چستا ن ساؤتھ اور خفیہ ایجنسیوں کا تربت شہر میں مشترکہ کاروائی، 6غیر ملکی مغوی بازیاب، 3دہشت گرد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی بالائی صبح تربت شہر کے علاقے باہبان میں فرنٹیر کور بلوچستان ساؤتھ اور خفیہ ایجنسی نے خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوے 6 یمنی یرغمالیوں کو با حفا ظت بازیاب کرالیا۔

آپریشن کے دوران 3 مشتبہ دہشتگرد بھی پکڑے گئے اور دوران سرچنگ بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمدکرلیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں