جنرل قادر کا بلوچ رہنماوں کے خلاف ایجنسیوں کو کاروائی کا مشورہ دینا شرم ناک عمل ہے، نواب براہمدغ بگٹی

ویب ڈیسک (ریپبلکن نیوز) بلوچ قومی رہنما اور قائد بلوچ رپبلکن پارٹی نواب براہمدغ بگٹی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سابق کور کمانڈر بلوچستان ریٹائرڈ جنرل قادر بلوچ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قادر خود ایک بلوچ ہونے کے باوجود پاکستانی خفیہ اداروں کو باہر بیٹھے بلوچ حقوق  کی بات کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کررہا ہے جو کہ شرمناک عمل ہے،


نواب براہمدغ بگٹی نے سابق کور کمانڈر قادر بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ جنرل صاحب  چاپلوسی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران جنرل قادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی خفیہ ادارے بلوچ رہنماوں کو برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں بھی نشانہ بنائے۔ 

واضع رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف بھی ٹی وی پروگراموں میں بھی اس کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے خلاف بیرون ملک مقیم رہنماوں کو قتل کردینا چایئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں