جنوبی وزیرستان میں پاکستان فوج پر بم حملہ، دو اہلکار ہلاک

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ـ


مقامی ذرائع کے مطابق بم حملہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعدد اہلکار جاں بحق ہوئے ـ


دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی، محمد خرسانی نے دعویٰ کیا کہ حملے میں دو فوجی جوان موقع پر مارے گئے ـ
اس حملے کے بارے میں ابھی تک سیکیورٹی فورسز او مقامی انتظامیہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ـ

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں