خاران: فورسز کا گھروں اور دکانوں پر چھاپے، پانچ نوجوان حراست کے بعد لاپتہ

خاران (ریپبلکن نیوز) خاران میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فورسز نے کلی جلال زئی اور کلی گوزگی سمیت متعدد مقامات کو گذشتہ شام مکمل محاصرے میں لیکر رات گئے دیر تک گھر گھر تلاشی لی اور بعض جگہوں پہ لوگوں کوپکڑ کر شدید زدوکوب بھی کیا۔
دوران آپریشن فورسز نے ڈاکٹر عبدالستار پیرکزئی اور ان کے بیٹے کامران ستار پیرکزئی، فاروق پیرکزئی اور سفی اللہ مینگل کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا دوسری جانب خاران بس اڈے میں نائی کے دکان سے فورسز نے اختر مینگل جو رہائش کلی گوزگی کا رہائشی ہے کو حراست میں لے کر لاپتہ کر لیا.

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں