خضدار میں فورسز کا مدرسے پر چھاپہ، ایک شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ

خضدار (ریپبلکن نیوز) خاران کے رہائشی شخص کو خضدار سے ریاستی فورسز نے حراست کے بعد لاپتہ کردیا 

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے مسکان قلات کے ایک پیش امام مولوی محمد اکبر جنکا بیٹا حافظ شوکت خضدار میں پانچ سال سے ایک مدرسے میں درس دیتے آرہے ہیں۔ گزشتہ روز 28 اگست کی صبح ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے  خضدار میں ان کے مدرسے میں چھاپہ مار کر انہیں جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ 

یاد رہے 2016 کو بھی ریاستی فورسز نے انہیں ایک آپریشن کے دوران دیگر کئی نوجوانوں کے ہمراہ خاران سے اغوا کیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں رہا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں