خضدار کے قریب قومی شاہراہ پر ایک اور حادثہ 5افراد جاں بحق، 13زخمی

خضدار(ریپبلکن نیوز) خضدار سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں اور کراچی سے پنجگور جانے والی بس کے درمیان تصادم پانچ افراد جاں بحق پندرہ کے قریب زخمی ہوگئے آمدہ اطلاعات کے مطابق رات گئے۔

خضدار سے کراچی جانے والی دو بسیں اور کراچی سے پنجگور جانے والی بس اورناچ کے مقام پر کھڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور15کے قریب افراد زخمی ہو گئے جاں بحق و زخمی ہونے والے مسافروں کو سول ہسپتال لسبیلہ منتقلکردی گیا جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور قلات اسکاوٹس وڈھ ونگ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button