خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے نصیر آباد سے ایک شخص کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا

نصیر آباد (ریپبلکن نیوز) نصیر آباد سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے نصیر آباد کے علاقے شاہ پور میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بزدار بگٹی نامی ایک شخص کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق نصیر آباد اور گرد و نواح میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔ فورسز نے لواحقین کو دھمکی دی ہیں کہ اگر کوئی میڈیا میں اغوا کا زکر کرتا ہے تو ان کے لوگوں کو فوری پر قتل کر کے پھنک دیا جائے گا۔ جس کی وجہ سے لوگ خوف کی وجہ سے اپنے پیاروں کی گمشدگیوں کے بارے میں رپورٹ کو تیار نہیں ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں