خواتین سمیت بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے چھ افراد ہزار گنجی سے فوج کے ہاتھوں اغوا

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد سے کوئٹہ میں علاج کی غرض سے آنے والے بگٹی قبیلے کے تین خواتین، ایک بچہ سمیت چھ افراد کو پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ہزار گنجی کے بس اڈے سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کیئے گئے افراد کی شناخت سات سالہ امین ولد حاجی دوست علی بگٹی، حاجی دوست علی بگٹی ولد ملوک بگٹی عمر ساٹھ سال، فرید بگٹی عمر 80 سال، عزتوں بی بی بنت ملحہ بگٹی، مرادخاتوں بنت نزغو بگٹی اور مہناز بی بی بنت فرید بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزکورہ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اغوا شدہ افراد کوئٹہ میں علاج کی غرض سے نصیر آباد سے آئے ہوئے تھے جنہیں خفیہ اداروں اور پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ہزار گنجی کے بس اڈے سے اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین نے حکومت اور قوم پرست جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ خواتین کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں