راشد حسین کے والدہ کی سردار اخترمینگل سے ملاقات

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) متحدہ عرب امارات سے زیرِ حراست راشد حسین کی والدہ کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل سے ملاقات، بیٹے کی رہائی کے لیے درخواست۔

تفصیلات کے مطابق راشد حسین کی والدہ نے سردار اخترمینگل سے ملاقات کی ہے اور اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے اخترمینگل سے مدد طلب کی ہے۔ جبکہ راشد حسین کی والدہ نے بیٹے کی گرفتاری اور کیس کی تفصیلات بھی اخترمینگل کے حوالے کردیئے ہیں۔

خیال رہے کہ راشد حسین کو متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی درخواست پر حراست میں لیکر پاکستان کے حوالے کیا تھا جس پر کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے سہولت کار کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں