روس میں دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

ماسکو(ریپبلکن نیوز) روس کے شہر ماسکو ایئرپورٹ کے رن وے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے سبب مسافر خوفزدہ ہوگئے تاہم طیاروں کو بڑا نقصان نہیں پہنچا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر ماسکو میں 2 مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایرو فولٹ ایئربس اے 330-343 میں 229 مسافر سوار تھے۔رپورٹ کے مسافر ایئربس مسافروں کو لے کر بیجنگ روانہ ہورہی تھی کہ قریب کھڑے بوئنگ 777 طیارے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان پہنچا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے، طیاروں کو گراونڈ کردیا گیا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ٹیکنیشن کی جانب سے طیارے کی مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں