ریاست کے سامنے سجدہ ریز شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ سے سرنڈر شدہ مزاحمتکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

گزشتہ دن ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ملنے والی لاش کی شناخت ایاز ولد سرور سکنہ میناز، بلیدہ سے ہوگئ ہے جسے چند روز قبل مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

ٰزرائع کا کہنا ہے کہ ایاز بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کا جنگجو رہہ چکا ہے جو کچھ عرصہ قبل ریاست کے سامنے سرنڈر کر چکا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں