سبی و پنجگور میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک

سبی/ پنجگور(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور اور واشک کے سرحدی علاقے سوراب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پنجگور اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ادھر ضلع سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلاک فیکٹری کا مزدور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد جاڑو خان نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ مقتول کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں