سرفراز بگٹی آوران روانہ ، ڈاکٹر اللہ نذر کو چیلنج کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کا پالا ہوا اہم ریاستی کاسہ لیس سرفراز بگٹی بلوچستان کے ضلع آواران روانہ ہوگئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر کو مطلع کردیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے مختصر ٹویٹ پیغامات میں کہا ہے کہ وہ آواران کے لیے روانہ ہورہاہے اور اس دوران وہ مشکے کا بھی دورہ کرینگے۔ سرفراز بگٹی نے اپنے ٹویٹ پیغامات میں ڈاکٹر اللہ نذر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ پیغامات میں ڈاکٹر اللہ نذر کو ٹیگ کرنے کا مقصد انہیں چیلج کرنا ہے ، کیونکہ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر اللہ نذر اور سرفراز بگٹی کے درمیان ٹویٹر پر بحث بازی ہوئی تھی جس پر اللہ نذر نے سرفراز بگٹی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آوران آکر دکھائیں،اور  اب سرفراز بگٹی آواران کو دورہ کرنے والے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں