سرفراز بگٹی کے گاڑدز کے ہاتھوں قتل ہوئے بیٹے کے والد نے انصاف نا ملنے پر خود کشی کر لی

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) بیٹے کے قتل پر انصاف نا ملنے پر والد نے خودکشی کر لی۔

نمائیدہ ریپبلکن نیوز کے مطابق آج ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے رہائشی ہوندا بگٹی کے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔

ہوندہ بگٹی کے لواحقین نے نمائیدہ ریپبلکن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جوان سال بیٹے کجلا بگٹی کو سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے گارڈ منشی بگٹی کے بیٹوں صوفی بگٹی اور دوذ محمد بگٹی نے قتل کردیا تھا۔

بیٹے کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ہوندا بگٹی نے مقامی پولیس اور انتظامیہ سمیت ہر دروزہ کھٹکھٹایا مگر کئی سے ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

مسلسل انصاف کے حصول کیلئے دربدر کجلا بگٹی کے والد ہوندا بگٹی نے تھک ہار کر خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی ہے۔

ہوندا بگٹی کے لواحقین نے علاقے کے منتخب نمائیدوں نوابزادہ شاہ زین بگٹی ، نوابزادہ گہرام بگٹی سمیت اعلی سیول اور عسکری قیادت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں