سرفراز کو صرف جمائی لے ڈوبی!

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) کرکٹ کے میدان میں بھارت سےحالیہ عبرتناک شکست کے بعدسوشل میڈیاپراس حوالے سے خوب گرماگرم بحث جاری ہے، خاص طورپرسرفراز احمد کی تصاویر اس تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ ٹوئٹر پر ‘سرفراز کو گھر بھیجو’ کا ہیش ٹیگ دوسرا مقبول ترین ہیش ٹیگ بن چکا ہے۔

سرفراز کی جمائیاں لینے کی تصاویر کو ہزاروں لوگوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔تنقیدکاسلسلہ کب تک چلتاہے یہ توسوشل میڈیاپرسرگرم لوگوں کی ہمت پرہی منحصرہے،جب تک وہ چاہیں گے یہ گیم چلتی رہے گی کیوں کہ انہیں کرکٹ کے میدان میں شکست قبول نہیں۔

عوام نے اب تک سرفرازکی جتنی آتمارول دی ہے وہ بھی سوچتے ہوں گے کہ کاش اس وقت جب وہ جمائیاں لے رہے تھے توکیمرے کامنہ کسی اورطرف ہوتایاپھرمیرا منہ خود بخود ہی کسی اور طرف ہوجاتا،مگر اب اس پچھتاوے کاکوئی فائدہ نہیں،جوہوناتھا وہ ہوچکاہے،میچ ہارنے سے لے کرجمائیوں تک،،کچھ بھی اب واپس آنے والانہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں