سرنڈر شدہ بلوچ مزاحمتکار پر کراچی میں حملہ

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) قوم پرست بلوچ مسلح تنظیم کے سرنڈر شدہ مزاحمتکار پر کراچی میں حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قوم پرست بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کے سرنڈر شدہ سابقہ مزاحمتکار سید ولد داد محمد پر کراچی کے بلوچستان سے متصل علاقے یوسف گوٹھ کے بس اڈہ کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ سید اور پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے درمیان ٹیلیفون تلخ کلامی ہوئی جسکے بعد خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سید ولد داد محمد کو یوسف گوٹھ میں بس اڈہ کے پاس فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ شدید زخمی ہوا۔

خیال رہے کہ سید کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ملک آباد تمپ سے ہے، جو ایک سال قبل ریاستی فورسز کے سامنے سجدہ ریز ہوگیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں