سندھ پولیس کا متحدہ قومی موومنٹ (لندن) کا ٹارگیٹ کلر گرفتار کرنے کا دعوہ

کراچی پولیس نے پولیس افسر سرور کمانڈو کی عزیزہ کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر اور واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 13 میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر عائشہ کے قتل میں ملوث گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان کے گروہ کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جارہا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اصغر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گلستانِ جوہر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے قتل ہونے والی ڈاکٹر عائشہ کے قاتلوں کے سربراہ کو پولیس نے کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے مفرور ساتھیوں کی شناخت عظمت، انور اور رحمت کے نام سے ہوئی ہے، فرار ہونے والے تینوں ملزمان سگے بھائی ہیں اور 15 سال کی جیل کاٹ کر آئے ہیں جبکہ ملزمان کے پورے گروہ کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو گلستانِ جوہر کے بلاک 13 میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر عائشہ جاں بحق ہو گئی تھیں، مقتولہ ایس ایچ او شارع فیصل سرور کمانڈو کی عزیزہ بھی تھیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں