شمالی وزیرستان میں فوج پر حملہ، متعدد اہلکار زخمی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ میں پاک آرمی کے چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہواـ

دھماکے کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ـ

زخمی اہلکاروں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں میں نائک فضل سبحان، سپاہی داود، سپاہی ساجد، سپاہی اشفاق، محمد عثمان اور فرہاد شامل ہیں۔

واقعے کے بعد فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم کچھ بھی کرنے میں ناکام رہے ہیں ـ

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں