شہید نواب اکبر خان کا نظریہ بلوچ اور بلوچستان کی تحریک میں ہماری رہنمائی کرتا رئیگا۔ نواب براہمدغ بگٹی

سوشل میڈیا ڈیسک(ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر اور آزادی پسند بلوچ رہنما نواب براہمدغ بگٹی نے شہیدِ وطن نواب اکبر خان بگٹی کی 13 ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں پھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نواب براہمدغ بگٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےجاری پیغامات میں کہا کہ ” ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی نے 13 سال قبل آج کے دن اپنی قوم اور بلوچ وطن کے لیے اپنی جان قربان کیں، جو روشنی شہید اکبر خان نے اپنے خون سے جلائی ہے وہ اندھیرے قوتوں کا مقابلہ کرتا رہے گا”۔

نواب براہمدغ بگٹی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ” شہید نواب اکبر خان بگٹی جسمانی طورپر آج ہمارے ساتھ نہیں لیکن انکا نظریہ بلوچ اوربلوچستان کی تحریک کے لیے ہماری رہنمائی کرتا رہیگا”۔ براہمدغ بگٹی نے مزید لکھا "ہم آپ کو یاد کرتے ہیں دادا، آپ کروڑوں دلوں میں ہمیشہ زندہ رہینگے”۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں