عمران خان کو سپورٹ کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی۔ حسن نثار
سوشل میڈیا ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستان کے معروف تجزیہ نگار حسن نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے لیے کمپیئن کر کے سب سے بڑی غلطی کی تھیں۔
حسن نثار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان سے بہت زیادہ امیدیں لگائی تھیں اور پی ٹی آئی و عمران خان کی کامیابی کے لیے کمپین میں بھرپور حصہ لیا جو ان کی سب سے بڑی ٖغلطی تھیں۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ دیا کہ پاکستان میں اصل حکمرانی منتخب سیاسی رہنماوں کی نہیں بلکہ دوسرے اداروں (عسکری اداروں) کی ہے۔