عمر داود خٹک پانچ بار بھارت کا دورہ کرچکا ہے۔ ریاستی دعوہ

اسلام آباد(ریپبلکن نیوز)بھارت اور افغانستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار پشتون کارکن عمر داود کا کیس سی ٹی ڈی کے سپرد کردیا گیا۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عمر داود خٹک نے غیر قانونی طریقے سے افغانی شہریت لے رکھی ہے اور وہ 5 بار بھارت جاچکا ہے۔ عمر داود کا کیس محکمہ انسداد دہشت گردی کو کو سپرد کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عمر داود خٹک پشتون علاقوں پر مشتمل پشتونستان کی بات کرتا تھا جسے پاکستانی خفیہ اداروں نے نے اپنے پراکسیز کے زریعے افغانستان سے گرفتار کراتے ہوئے پاکستان لے آئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں