فوج نے فصل کی طرح وزیرستان میں آئی ای ڈی بم بچائے رکھے ہیں۔ منظور پشتین

سوشل میڈیا ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور احمد پشتین نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں فصل کی طرح آئی ای ڈی بم بچائے رکھے ہیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور احمد پشتین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک 9 سالہ بچی کی تصویر شائع کیا ہے جس میں بچی کا ایک ہاتھ فوج کی جانب سے بچائے گئے آئی ای ڈی بم کی زد میں آکر ضائع ہوگیا ہے۔

منظور پشتین کا کہنا ہے کہ فوج کی طرف سے بچائے گئے آئی ای ڈی بموں سے آئے روز جسمانی نقصانات ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ای ڈی بموں کی زد میں آنے والے لوگوں کی معلومات اکھٹا کرنے والے عالمزیب کو پاکستان نے گزشتہ دس مہینوں سے قید کر رکھا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں