فیس بک نے صارفین کیلئے نیا فیچر پیش کردیا

ویب ڈیسک (ریپبلکن نیوز)فیس بک نے صارفین کی دلچسپی اور پسند کے مطابق خبریں اور متعلقہ مواد تک رسائی کے لیے ایک ٹیب کو فیس بک ایپ کا حصہ بنایا ہے۔

فیس بک انتطامیہ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ فیس بک کی فیڈ میں نیوز آرٹیکلز نظر آتے رہیں گے تاہم اس ایپ میں ایک نئی ٹیب کی سہولت سے صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق خبریں اور دیگر مواد تک پہنچ سکیں گے اور انہیں یہ اختیار بھی حاصل ہوجائے گا کہ وہ جو خبریں دیکھنا چاہتے ہیں وہی ان کی نیوز فیڈ میں دکھائی۔

اسی طرح ٹوڈیز اسٹوریز کے نام سے ایک سیکشن خصوصی طور پر بنایا گیا ہے جو کہ صحافیوں کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے۔

اس سکیشن میں دن بھر کی سب سے بڑی اور اہم ملکی خبر کو شامل کیا جائے گا، فیس بک صارفین ایسے موضوعات اور آرٹیکلز جو وہ نہیں دیکھنا چاہتے انہیں اپنی نیوز فیڈ سے ہٹا بھی سکیں گے جبکہ بزنس، صحت، سائنس ایںد ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے سیکشنز میں سے اپنی پسند کے مطابق خبریں دیکھ سکیں گے۔

یہ سہولت آزمائشی طور پر ابھی صرف امریکی صارفین کو مہیا کی گئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں