لاپتہ افراد کی کمیشن کا 4067 کیسز نمٹانے کا دعوعٰ

اسلام آبا د (ریپبلکن نیوز) لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 31 اگست 2019ء تک 4067کیسز نمٹا دینے کا دعوہ کیا ہے۔

لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اگست 2019 کے دوران 55کیسز موصول ہوئے۔جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی6332 ہو گئی جن میں سے لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 31 اگست 2019 ء تک 4067 کیسز نمٹا دیئے، رپورٹ میں دعوعٰ۔

لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن نے اگست 2019کے مہینے میں 523سماعتیں کیں جن میں سے اسلام آباد میں 219سماعتیں، لاہور میں 72 سماعتیں، کراچی میں 151 اور پشاورمیں 81سماعتیں کی گئیں۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی میشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال اور دیگر ممبران نے 31 اگست 2019ء تک 4067 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں