لاہور میں درندہ صفت شخص نے اپنی بیوی کو کرنٹ لگاکر بے ہوش کرنے کے بعد قتل کردیا

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) لاہور میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی 28 سالہ بیوی کو کرنٹ لگا کر بے ہوش کیا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ سندس نامی خاتون اپنے شوہر رمضان کے ساتھ ہربنس پورہ میں رہائش پذیر تھی، گھریلو ناچاقی کے باعث دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رمضان نے پہلے سندس کو ٹانگ پر کرنٹ لگا کر اسے بے ہوش کیا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔

واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں