مستونگ: فورسز نے جعلی مقابلے میں 9 افراد کو ہلاک کردیا

مستونگ ( ریپبلکن نیوز) مستونگ میں فورسز کا نو افراد کا ہلاک کرنے کا دعوع
 
تفصیلات کے مطابق فورسز نے دعوع کیا ہے کہ مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود مسلح افراد نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مسلح افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 
واضع رہے کہ پاکستانی افواج نے اس سے قبل اس طرح کے آپریشن میں پہلے سے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کیا ہے۔ جن کو بعد میں مسلح افراد ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔
 
نمائندہ ریپبلکن نیوز نے مخلتف زرائع سے معلومات حاصل کی ہے جن کے مطابق اس علاقے میں مسلح افراد کی کبھی کوئی موجودگی نہیں رہا ہے۔ خدشہ یہی ہے کہ مارے جانے والے افراد پہلے سے ہی فورسز کے تحویل میں تھے اور انہیں جعلی مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے۔
 

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button